شیریں مزاری کا برطانیہ کے اقدام پر رد عمل کا اظہار

0
62

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ  میں یو کے گورنمنٹ کی طرف سے  پاکستان کورونا کے حوالے سے ریڈ زون میں ڈالنے سے متعلق ردعمل دیا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون میں شامل کرنا پاکستان اور پاکستانی نسل کے برٹشرز کی طرف ایک امتیازی سلوک کا عکاس ہے اور دوسری طرف ہندوستان جیسی ریاستوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ جس میں کوویڈ کے پھیلنے کی رفتار تیز ہے اور وائرس بھی مہلک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات بالکل شرمناک ہے۔ ان لوگوں نے برطانیہ میں 10 دن لازمی کورانٹین سے گزارنے کے لئے فی شخص 1750 پاؤنڈ ادا کیے ہیں اور ان کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک صرف اس وجہ سے کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی نسل کے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں