ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج

0
248

اسلام آباد: ترجمان پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ڈولی کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات اعجاز الحسن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں ٹک ٹاکر ڈولی نے مارگلہ ہلز نینشل پارک کے علاقے میں آگ لگاکر وڈیو شوٹ کروائی اور گزشتہ چند دنوں میں مارگلہ ہلز میں آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں