وزیراعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

0
216

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی غیرترقیاتی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط کی مجوزہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری خزانہ پسند خان بلیدی کی کابینہ کو بجٹ تخمینہ، محاصل واخراجات اور مالی نظم و ضبط کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کابینہ کی جانب سے متوازن بجٹ کی تیاری پر وزیراعلیٰ کے وژن پر اور محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ خزانہ کی کارکردگی کی تعریف اور مبارک باد دی۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں تمام ساتھیوں کی مشاورت شامل ہیں اور ایک عوام دوست متوازن بجٹ پاس لے جا رہے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں بھی مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے اور بجٹ میں صوبے کے محاصل میں اضافے کا اولین ترجیح ہے۔ کابینہ کے ساتھیوں کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں