تھانہ شاہ لطیف لاک اپ میں تشدد کا واقعہ، وزیر اعلی سندھ کا نوٹس، تحقیقات کے بعد کاروائی کا حکم

0
242

کراچی: تھانہ شاہ لطیف پولیس لاک اپ میں اہلکاروں کی موجودگی میں زیر حراست ملزمان پر تشدد کے واقعہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو انکوائری کرکے کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جن پولیس اہلکاروں نے واقعے میں غفلت برتی یا ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں