پاکستان رینجرز کا سندھ کی مختلف جیلوں میں آپریشن

0
74

کراچی: سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے حالیہ دہشت گردی اور درپیش خطرات کے پیش نظرسینٹرل جیل کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں آپریشن کیا۔

پاکستان رینجرز کا سندھ کی مختلف جیلوں میں آپریشن

        آپریشن میں رینجرز کے مختلف ونگز نے حصہ لیا۔ تینوں جیلوں کی تمام قیدی بیرکس اور سیلز کی تفصیلی تلاشی بذریعہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے لی گئی۔ تلاشی کے دوران مختلف ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی کی گئی جن میں ٹیلی ویژن، بریکٹ فین، فریج، ایئر کولر، ناخن تراش، قینچی، لائٹرز، سٹیپلرز، دستی گھڑی، گولڈ چین، پیڈسٹل فین اور سٹیبلایزر شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں