شاہ نواز بھٹو کا یوم وفات، بلاول بھٹو کی قبر پر حاضری

0
68

کراچی: میرشاہ نواز بھٹو سابق وزیراعظم، سابق صدر پاکستان  ذوالفقارعلی بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے چار بچوں میں سے سب سے چھوٹے بیٹے تھے۔

  انٹرنیشنل امریکن اسکول اسلام آباد سے انہوں نے 1976 میں گریجوایشن کیا۔ شاہ نواز سوئٹزرلینڈ میں زیر تعلیم تھے جب 1979 میں ضیاء الحق کی فوجی حکومت نے ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی۔ پھانسی سے قبل شاہ نواز بھٹو اور ان کے بڑے بھائی مرتضیٰ بھٹو نے اپنے والد کی جان بچانے کے لئے بین الاقوامی مہم چلائی تھی لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

دونوں بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو نے دو افغان بہنوں سے شادی کی۔ شاہ نواز بھٹو اپنی بیوی ریحانہ کے ہمراہ فرانس میں رہائش پذیر تھے اور اس امر پہ یقین کیا جاتا ہے کہ جنرل ضیاء نے ریحانہ کے ذریعے شاہ نواز بھٹو کو زہر دلوایا۔ جس سے 18 جولائی 1985 کو شاہ نواز بھٹو کی موت واقع ہوگئی۔

  شاہ نواز کے قتل میں شاہ نواز کی اہلیہ ریحانہ کے مبینہ ملوث ہونے کے بعد مرتضیٰ بھٹو نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی۔ شاہ نواز بھٹو کی اہلیہ ریحانہ فصیح الدین کو فرانسیسی پولیس نے مشکوک سمجھ کر ایک شخص کی زندگی کو خطرے میں دیکھ کر مدد نہ کرنے کی بنیاد پر دو ماہ تک اپنی حراست میں رکھا ۔ان پر یہ الزام شاہ نواز بھٹو کی زہرخورانی کی بدولت موت سے پہلے اپنے شوہر کی مدد نہ کرنے کی وجہ سے عائد ہوئے۔ بعد میں رہا کردیا گیا سفر کی اجازت دے دی  اور ریحانہ امریکہ روانہ ہوگئیں۔

ریحانہ کو فرانسیسی عدالت نے بار بار مقدمے کی سماعت کے سلسلے میں طلب کیا مگر وہ حاضر نہ ہوئیں جس پر ریحانہ فصیح الدین کو 5 دسمبر 1988 کو دو سال قید کی سزا ان کی غیر حاضری میں سنائی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں