وفاقی وزیر تعلیم نے کیمبرج بورڈ کے طلبا کو خوش خبری سنا دی

0
34

لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹ پر کیمبرج بورڈ کے طلبا کو خوش خبری سنا دی۔ شفقت محمود نے کہا کہ ہماری انتھک کوشش کامیاب رہی اور کیمبرج نے فیصلہ کیا ہے کہ جون 2020 کے اسکولوں کے ذریعہ دے گے   گریڈز کو سابقہ گریڈز سے کم نہیں کیا جائے گا۔ جون میں کیمبرج کی طرف سے طلبا کو دے گے ہائیر گریڈ  پر کو تبدیلی نہیں ہو گی۔

کیمبرج بورڈ اعلامیہ کے مطابق کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ کیمبرج اسکولوں کے اساتذہ کے تیار کردہ متوقع گریڈز کی بنیاد پر طلباء کو فائنل گریڈ دیا جائے گا اور جلد ہی نئے گریڈز کا اجراء اسکولوں کو کر دیا جائے گا۔ یہ اعلامیہ تمام اسکولوں کو بھی ارسال کردیا جائے گا اور کیمبرج بورڈ نے نتائج گیارہ اگست کو جاری کئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں