ایس آئی یو ٹی میں جلد ہی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی

0
131

کراچی: ایس آئی یو ٹی کے ترجمان مطابق ایس آئی یو ٹی میں ٹرانسپلانٹیشن کی سرگرمیاں جلد ہی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ کورونا وائرس کی وبائی بیماری پھیلنے پر اپنی ٹرانسپلانٹیشن کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئی تھیں۔ کورونا وائرس سے ٹرانسپلانٹ مریضوں کی زندگی کو خطرہ تھا کیونکہ ان کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔

 ادارے نےاس سال مارچ سے 11،600 افراد کی تشخیص کی اور 3500 مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کیں ہیں۔ پچھلے چند ماہ سے ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریضوں کی تعداد 90 کے قریب  ہے اور ادارے میں اب تک 6200 سے زائد  گردوں کی کامیاب پیوند کاری کی جا چکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں