چاہتے ہیں افغانستان میں ایک نمائندہ حکومت بنے، مستقل مندوب سفیر منیر اکرم

0
28

کراچی: اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم کا فاکس نیوز پر ‘بریٹ بیئر کے ساتھ’ کو خصوصی انٹرویو ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں آگے دیکھنے  کی ضرورت ہے کہ ہم کس طرح افغان صورتحال کو درست سمت میں لے کر جا سکتے ہیں اور 3 یا 4 ترجیحی اقدامات ہیں جو ہمیں کرنے چاہئیں۔ کابل ہوائی اڈہ امریکا  کے کنٹرول میں ہے اور  امریکا  اپنے لوگوں اور دوسروں کو  وہاں سے نکال رہا ہے۔ پاکستان انخلاء کے عمل  میں مدد کر رہا ہے اور ہمیں کابل میں ایک جامع حکومت کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت پاکستان میں غیر پشتون افغان نمائندوں کا وفد موجود ہے جو ہماری قیادت سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔ چاہتے ہیں افغانستان میں  ایک نمائندہ حکومت بنے۔


https://video.foxnews.com/v/6268385061001/

سفیر منیر اکرم نے کہا کہ طالبان اپنے رویے سے متعلق دنیا کو یقین دہانیاں کروا رہے ہیں۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ طالبان، ان یقین دہانیوں پر قائم رہیں اور ہمیں صورت حال پر نظر رکھنی چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ یہ کیا رخ اختیار کرتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ خوش آئند حقیقت ہے کہ طالبان  یقین دہانیاں دے رہے ہیں اور طالبان جانتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری انہیں  دیکھ رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں