بول ٹی وی کی خبر میں سندھ پولیس میں جعلی بھرتیوں کے حوالے سے ایس ایس پی شہلا قریشی کا موقف آگیا

0
197

کراچی (رپورٹ/ایم جے کے) بول نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سندھ پولیس میں جعلی بھرتیوں میں پولیس آفیسر غزالہ ان کے شوہر راؤ عظیم اور ایس ایس پی شہلا قریشی کے نام سامنے آرہے ہیں۔

نمائندہ دی پاکستان اُردو نے جعلی بھرتیوں کی خبر بارے ایس ایس پی شہلا قریشی سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو انہوں نے سندھ پولیس میں جعلی بھرتیوں پر پولیس آفیسر غزالہ سمیت راؤ عظیم اور ان تمام معاملات سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز ٹی وی نے بغیر ثبوت، بغیر تصدیق اور میرا موقف لیے بغیر یہ خبر چلادی جو کہ میرے لیے اور میرے اہل خانہ کے لیے تکلیف کا باعث بنی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں