سوئی سدرن گیس کمپنی ملازمین برطرف کرنے کا معاملہ، وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

0
153

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملازمین کو برطرف کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر عدالت نے سیکرٹری انڈسٹریز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے 25 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزار شعاع النبی ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ محمد عارف، کامران اور دیگر درخواست گزاروں کو سن کوٹہ پر بھرتی کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے حکم بعد دیگر ملازمین کے ساتھ درخواست گزاروں کو بھی برطرف کردیا گیا اور سپریم کورٹ کے حکم اطلاق سن کوٹہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین پر نہیں ہوتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں