ریڈیو پر سینکڑوں نوجوان طلبہ کو روشناس، آرٹس کونسل کی بنیادوں کو لہو دینے، اسے سینچنے والے یاور مہدی بھی اجل کو چلے

0
35

کراچی: ریڈیو پر سینکڑوں نوجوان طلبہ کو روشناس کرانے والا دور ختم ہوگیا۔ ریڈیو پاکستان کراچی اور ” بزم طلبہ ” کے روح و رواں، کراچی آرٹس کونسل کو بلندی کی نئی منزلوں سے روشناس کرانے والے، کراچی کی ادبی اور ثقافتی دنیا کی اہم شخصیت یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔

یاور مہدی کی عمر بانوے برس تھی اور کچھ ماہ سے صاحب فراش اور گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہے تھے۔

یاور مہدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی، شاہ فیصل کالونی، کراچی میں بدھ کے روز بعد نماز ظہرین ادا کردی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں