کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2022 کے لیے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

0
78

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2022 کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ الیکشن کمیٹی نے ابتدائی فہرست جاری کردی۔ ابتدائی فہرست کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں جبکہ کے یو جے کی ویب سائٹ بھی پوسٹ کردی گئی ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2022 کے لیے قائم کردہ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق کے یو جے کے 29 جنوری 2022 کو ہونے والے انتخابات کے لیے صدر کے عہدے پر 9 امیدواروں کی جانب سے 13 فارم جمع کرائے گئے ہیں جبکہ نائب صدر کی دو نشستوں کے لیے 9 امیدواروں اور خازن کی نشست کے لیے 6 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے 7 امیدواروں کی طرف سے 8 فارم جمع کرائے گئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق کے یو جے کی مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 فارم جمع کرائے گئے ہیں جبکہ ڈیلیگیٹس کے لیے 103 فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں