ترکیہ، زلزلے کے 12ویں روز بعد گھانا کے معروف فٹ بالر آتسو کی موت کی تصدیق، لاش برآمد

0
74

کراچی: العربیہ رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق گھانا کے معروف فٹ بالرکرسٹیئن آتسو ترکیہ میں اس ماہ کےاوائل میں آنے والے شدید زلزلے میں جان کی بازی ہارگئے تھے اور تباہ کن قدرتی آفت کے بارہ روز بعد ان کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے مردہ پائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ان کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ ان کے ترکیہ میں ایجنٹ مراد عزن محمد نے حاتائی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ آتسو کی بے جان لاش ملبے کے نیچے سے ملی ہے۔ فی الحال مزید اشیاء کو ابھی باہر نکالا جا رہا ہے اور ان کا فون بھی مل گیا ہے۔

آتسو کو زلزلے سے چند گھنٹے قبل ترکیہ کے جنوبی شہر سے روانہ ہونا تھا لیکن ان کے کلب حاتائی اسپور کے مینیجر نے جمعہ کے روز بتایا تھا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی نے 5 فروری کو سُپرلیگ کے میچ میں گول کرنے کے بعد کلب کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں