پاکستان میں عراق کے سفیر  کی سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک سے ملاقات

0
41

اسلام آباد: پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس کی سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، موجودہ عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سینیٹر رحمان ملک نے ملاقات میں کہا کہ عراق اور پاکستان کے مابین رشتہ تاریخی اور مذہبی ہے اور جڑیں بہت گہری ہیں۔ عراق ایک اہم مسلم ملک ہے اور اُمّہ کی اتحاد کیلئے  اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ عراق میں امن بحال ہو اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

عراقی سفیر حامد عباس کا کہنا تھا کہ عراق کو پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے اور عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں