سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ خطے کے لیے اہم ہے، ایران

0
93

کراچی: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ کہ تہران اور ریاض کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ پورے خطے کے مفاد میں ہے اور استحکام کے حصول کے لیے محرک ثابت ہو سکتا ہے۔

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی (آئی آر این اے) کی رپورٹ کے مطابق کنعانی نے 18 مارچ ہفتہ کو اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ علاقائی تعاون کو یکجا کرنے اور فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ناصر کنعانی نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خطے کے ملکوں کے مفاد کے لیے موجودہ اختلافات اور مسائل کو بات چیت، باہمی احترام اور اچھی ہمسائیگی کے ذریعے حل کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں