پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کار سے مطمئن ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ

0
91

کراچی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کار سے مطمئن ہے۔
جنرل امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا نے اتوار کو ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی  کو بتایا کہ اس وقت پاکستان بجٹ، معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

سینٹ کام کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ  جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں کالعدم کے حملے بڑھ رہے ہیں، جنرل مائیکل ای کوریلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں