پاکستان اسٹیل میں ڈاکوئوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی

0
96

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کے اندر ڈاکوئوں کی اطلاع پر سیکیورٹی اور ڈی ایس جی کی کاروائی۔ ڈاکو ملز کی پچھلی دیوار کود کر اندر داخل ہوئے اور ڈاکوئوں نے اسٹیل ملز کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

 فائرنگ کے نتیجے مین سکیورٹی اہلکار  فدا محمد پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری طلب پولیس اہلکاروں نے اسٹیل مل کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی کوئی گرفتاری عمل میں نہی آئی اور زخمی سیکیورٹی اہلکار کو سی ایم ایچ منتقل کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں