پاکستان کے وزیر خارجہ کی ابوظہبی میں کمشنر جنرل کے ساتھ ملاقات

0
31

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے سینیئر وزیر اور بین الاقوامی ایکسپو 2020 کے کمشنر جنرل، شیخ نہان بن مبارک النہیان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

متحدہ عرب امارات کے سینئر وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور انہیں یو اے ای آمد پر خوش آمدید کہا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات کے ساتھ، کئ دہائیوں پر محیط، برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہے- وزیر خارجہ نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے، کورونا وبا کے دوران ،یو اے ای حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر شیخ نہان بن مبارک النہیان اور اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا خ۔ وزیرخارجہ نے اماراتی وزیر کو، اپنے گذشتہ روز کیے گئے دورہ ء ایکسپو 2020 ،کی بابت آگاہ کرتے ہوئے، بہترین انتظامات پر مبارکباد دی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مذید کہا کہ ایکسپو 2020، میں، قابلِ رشک، پاکستانی پویلین کا قیام، پاکستان اور امارات کے بڑھتے ہوئے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انشاء اللہ پاکستان شایانِ شان طریقے سے، اکتوبر میں منعقدہ اس بین الاقوامی نمائش (ایکسپو 2020) میں شرکت کریگا۔

اماراتی سینیئر وزیر نے،متحد عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں،یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، اپنی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اماراتی وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین بڑھتے ہوئے دو طرفہ، برادرانہ تعلقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے اپنی بھرپور معاونت کا عندیہ دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں