لال حویلی کے باہر احتجاج مظاہرے شروع

0
109

راولپنڈی: شہر بھر میں مظاہرے کرنے والوں کی بڑی تعداد لال حویلی کے باہر پہنچ گئی۔ مظاہرین نے لال حویلی کا گھیراو کر لیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف شدید نعرے بازی۔

راولپنڈی پولیس اور رینجرز کے دستے لال حویلی کے باہر پہنچ گئے۔ رینجرز کو فوری طور پر مظاہروں کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شیخ رشید احمد اور لال حویلی کی سیکورٹی گزشتہ روز بڑھا دی گئی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے قریبی ساتھیوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں