کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشتگرد گرفتار

0
53

کراچی: ترجمان ضلع ملیر پولیس کے مطابق ضلع ملیر سے تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔

گرفتار دہشتگرد عثمان غنی عرف عرفان نے 2019 میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا۔ گرفتار دہشتگرد نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی۔ گرفتار دہشتگرد نے بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

2020 میں گرفتار دہشتگرد نے ہجرت اللہ عرف مجلس عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیا۔ عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔ گرفتار دہشتگرد باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔

پولیس نے دہشتگرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے انٹیلیجنس اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کی اور گرفتار دہشتگرد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دہشتگرد سے پوچھ گچھ جاری، مزید انکشافات اور گرفتاریوں متوقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں