کھاد کی سمگلنگ روکنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس فورس ناکام

0
79

وانا (شھزادین) ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں یوریا کھاد اور چینی مافیا کی راج، گزشتہ 48 گھنٹوں میں کھاد کی تین ہینو ٹرک تنائی چیک پوسٹ پر پکڑی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس فورس مذکورہ غیرقانونی دھندے کی روک تھام میں ناکام ہوگئے ہیں۔

مقامی پولیس فورس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں سب ڈویژن وانا تنائی پوسٹ پر کسٹم حکام اور پولیس فورس کی مشترکہ کاروائی کے باعث 3 ہینو ٹرک جو غیرقانونی یوریا کھاد سے بھری تھی پکڑی گئی، جس سے 500 کے قریب بوریاں برآمد کرکے محکمہ زراعت سب ڈویژن وانا کو حوالے کردی۔

دوسری جانب پاک افغان بارڈر انگوراڈہ گیٹ اور غلام خان بارڈر گیٹ پر روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار تک چینی اور آٹا کی سمگلنگ ہورہی ہے۔ بارڈر پر تعنیات بعض سرکاری اہلکاروں کی تعاون سمگلروں کوحاصل ہے، جس کی وجہ سے بارڈر پر تعنیات پولیس فورس مذکورہ اشیائے خوردنوش کی سمگلنگ روکنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں انتہائی اضافہ ہوچکی ہے جو غریب عوام کی بس سے باہر ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں