ایران میں الیکشن، صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کو مبارک باد کے پیغامات

0
64

کراچی: ایران میں ابھی صدارتی الیکشن کے نتائج کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا لیکن مخالف صدارتی امیدوار ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دے رہے ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے باضابطہ نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا لیکن ہفتے کو رجعت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی کو ’کامیابی‘ پر مبارک باد کے پیغامات ملنے لگے ہیں۔

اعتدال پسند ایرانی صدر حسن روحانی نے رئیسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میں لوگوں کو ان کے انتخاب پر مبارک باد دیتا ہوں۔ سرکاری سطح پر میری مبارک باد بعد میں آئے گی لیکن ہم جانتے ہیں کہ انتخاب میں کس نے زیادہ ووٹ لیے اور آج لوگوں نے کس کو منتخب کیا۔‘

دو دیگر رجعت پسند امیدواروں محسن رضایی اور امیر حسین غازی زادہ ہاشمی نے رئیسی کو واضح انداز میں مبارک باد دی۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق غازی زادہ ہاشمی نے کہا: ’میں قوم کی جانب سے منتخب کرنے پر رئیسی کو مبارک باد دیتا ہوں۔‘

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں