پاکستان، افغانستان کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے، وزیر خارجہ

0
69

ترکی: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ترکی میں جاری “انطالیہ سفارتی فورم” کے موقع پر افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کیساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ دفتر خارجہ کے مطابق بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین عقیدے، تاریخ اور تہذیبی یکسانیت کی بنیاد پر، گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان، افغانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کا متمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلقہ تمام فریقین کو مل بیٹھ کر، افغان مسئلے کے جامع سیاسی حل کی راہ ہموار کرنا ہو گی۔ افغانستان میں امن کا قیام، خطے کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور روابط کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے الزامات پر مبنی، منفی بیانیے کی تشہیر کو افغان امن عمل کی کامیابی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے، سفارتی ذرائع استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیلئے ہمارے پاس طے شدہ میکانزم “اپیپس” APAPPS کی صورت میں موجود ہے جس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے افغان ہم منصب کو دورہ ء پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں