فلسطین کا وزیراعظم پاکستان کے بیان کا خیرمقدم

0
71

اسلام آباد: فلسطینی سفارتخانہ نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف سخت بیان پر وزیر اعظم کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

فلسطینی عوام اور حکومت کی طرف سے سفارتخانہ اسرائیل کی غاضبانہ قبضے کی مخالفت اور فلسطینی کاز کی حمایت پر پاکستان کا شکر گزار ہے۔ ہم فلسطینی، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستانی ہمارے قریبی بھائی ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر فورم پر فلسطین کی حمایت کی ہے۔ پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد ہر حکومت نے فلسطینی کاز کو سپورٹ کیا ہے۔ اسرائیل کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کو سفارتخانہ سراہتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے بانی نے واضح کیا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلسطین کے مسئلے پر ہم اللہ کو جوابدہ ہوں گے اور ان کا ضمیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرسکتا، اگر اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر ہمیں کشمیر کو بھی چھوڑ دینا چاہئے۔ یہ پاکستان کی فلسطین کے ساتھ قربت ہے کہ پاک-اسرائیل تعلقات قائم نہیں ہوسکے اور قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

فلسطینی سفارتخانہ اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کرتا ہے اور فلسطین کے ساتھ اظہار ہمدردی پر سفارتخانہ تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا، سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ خودمختار فلسطینی ریاست ‘جس کا دارلخلافہ یروشلم القدس ہو’ کے قیام تک پاکستان کی فلسطین کے ساتھ حمایت جاری رہے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں