جی سیون اجلاس سے قبل طالبان نے امریکہ کو مذید یقین دہانیاں کرا دیں

0
78

واشنگٹن( ندیم منظور سلہری) آئندہ چند روز میں افغانستان کی تازہ صورتحال کے بارے منعقد ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس سے قبل طالبان نے امریکہ اور دیگر ممالک کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دنیا کے تحفظات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ طالبان دنیا کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائیگا اور خواتین کو آزادی ہو گی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ طالبان کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے کہ امریکہ اور یوروپین یونین ان کے تئیں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

 دوسری طرف بھارت پلاننگ کر رہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھائے اس نے امریکہ سمیت تمام ممالک میں تعینات اپنے سفارتکاروں سے کہا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف کوئی سخت بیان نہ دیں۔

 بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق مودی سرکار کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا کہ وہ طالبان کو تسلیم نہ کرے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور عسکری ادارے اس بات پر صلاح مشورے کر رہے ہیں کہ ایک وفد دوحہ بھیجا جائے جو طالبان قیادت سے یہ یقین دہانی حاصل کرے کہ ان کے جنگجو مقبوضہ کشمیر میں دخل اندازی نہیں کرینگے۔

امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ پر قانون سازوں کے علاوہ عوامی دبائو بڑھتا جا رہا ہے کہ افغانستان میں خرچ کیے گئے کھربوں ڈالر کی تحقیقات کے لئیے کمیشن قائم کیا جائے۔ عوامی نمائندے الزام لگا رہے کہ کھربوں ڈالر بم بنانے والی کمپنیوں کے پاس اور افغانستان میں کام کرنے والے پرائیویٹ امریکی کنٹریکٹرز کے پاس گئے جن کا کوئی حساب کتاب نہیں جبکہ کرپٹ غنی حکومت بھی اپنی ذاتی تجوریاں امریکی اور اس کے اتحادیوں کی امداد سے بڑھتی رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں