اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کی 13 سالہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی دکھادی

0
82

کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سندھ حکومت کی 13 سالہ ٹرانسپورٹ سہولیات دکھانے احسن آباد پہنچے، اپوزیشن لیڈر نے ڈبلیو 11 بس میں مسافروں کے ہمراہ سفر کیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چلائی جانے والی کھٹارا بسوں کی تصاویر ہاتھوں میں لیکر علامتی احتجاج بھی کیا۔

 اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم آج کپتان عمران خان کے مشکور ہیں، جنہوں نے کراچی کے شہریوں کو  اس جنازے نما بسوں سے چھٹکارہ دلوایا، گرین لائین بسوں کا وعدہ آج پورا ہورہا ہے۔ چالیس بسیں آج کراچی پہنچ چکی ہیں، آج نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے، آج کراچی کو گرین لائین ملنے جارہا ہے، کے فور کا منصوبہ بھی جلد مکمل ہوکر کراچی کو تحفہ ملے گا،اگلے کچھ دن میں کے سی آر بھی افتتاح ہوگی شہر کراچی کے لوگوں سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نااہل حکومت ہے، سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز سے صرف بھتہ لیتی ہے، 13 سالوں میں سڑکوں کی تعمیر، ٹرانسپورٹ پر 1161 ارب روپے سندھ حکومت کی جانب سے خرچ کئے گئے ہیں، سال 2020-21 میں 3 ارب 11 کروڑ بجٹ رکھا گیا،2021-2022 کے بجٹ میں 6 ارب 46 کروڑ رکھے گئے ہیں سندھ حکومت کی جانب سے، اورینج لائین، یلو لائین، رنگ برنگی منصوبوں کے صرف اعلانات ہوئے ہیں، 2008 سے 2013 تک اختر حسین جدون وزیر ٹرانسپورٹ رہے، 2013 سے 2018 تک ناصر حسین شاہ، 2018 سے ابھی تک اویس قادر شاہ وزیر ٹرانسپورٹ ہیں لیکن کراچی سمیت پورے سندھ کی ٹرانسپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں