شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب

0
420

کراچی: شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ مولانافضل الرحمن کی تجویز پر ملک بھر کے علماء ومشائخ اور دینی مدارس کے منتظمین نے کھڑے ہوکر تائید کی۔ شیخ الحدیث مولانا انوار الحق کو سینئر نائب صدرنامزد کر دیا گیا۔ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ وفاق المدارس کے منتخب مدارس کے سینکڑوں علماء کرام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو تمام دینی کاموں کا منبع اور سرچشمہ قرار دیا۔

شرکاء نے اجلاس میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق المدارس سب کے لیے سائبان اور دین کا پاسبان ہے مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیشہ کی طرح اتحاد ویکجہتی کے ذریعے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں