خاتون پر تشدد اور بال کاٹنے کا معاملہ، مقدمہ درج شوہر اور سسر گرفتار، نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

0
155

کراچی: ضلع ملیر میں خاتون پر شوہر اور سسر کا تشدد کے بعد شیر خوار بچی چھیننے کا معاملے پر ضلعی پولیس سربراہ کے حکم پر فوری ایکشن لے لیا۔ تھانہ سکھن پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ نمبر 495/2022 درج کر لیا گیا۔

متاثرہ خاتون پر تشدد کرنے والا شوہر اور سسر گرفتار، ڈیڑھ سالہ بچی بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دی گئی۔ گرفتار دونوں ملزمان مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار دونوں ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ایوب اور موسی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان نے غیر قانونی طور پر جرگہ لگایا اور مجمع کے سامنے خاتون پر تشدد کیا، قانون کے خلاف ورزی اور غیر انسانی رویہ اختیار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔ پولیس عوام کے حقوق اور جان و مال کی محافظ ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں