کانفرنس کا اعلامیہ جاری

0
130

تحریر: راشدالزماں-کراچی

امریکہ فوری طور پر عافیہ صدیقی کو رہا کرے اور نہ صرف معافی مانگے بلکہ ہرجانہ بھی ادا کرے،

افغانستان کے لیے خصوصی امداد کا اجراء کیا جائے گا اور تمام اسلامی ممالک اپنے دینی بھائیوں کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے،

فلسطین کو فوری طور پر 1948 والی صورت پر بحال کروایا جائے گا ورنہ اسلامی افواج جلد ہی اسرائیل کو سبق سکھانے نکل کھڑی ہوں گی۔

میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اور برما سے تمام اسلامی ممالک کے تعلقات اس بات پر منحصر ہوں گے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کو کتنی سہولیات فراہم کرتا ہے۔

کشمیر کی آذادی کے لیے ہر ممکن عسکری، مالی، معاشی اور سیاسی مدد کی جائے گی، آذادی تک بھارت سے ہر طرح کے تعلقات منقطع رہیں گے اور اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا،

نیز ہندوستان کو وارننگ جاری کی گئی ہے کہ ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے ہر ممکن آسانیاں پیدا کی جائیں۔

افریقہ میں ہنگامی بنیادوں پر پانی اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور وہاں موجود قادیانی مشنریوں پر فی الفور پابندی لگائی جائے گی،

تیل پیدا کرنے والے تمام اسلامی ممالک ایک دوسرے کو رعایتی نرخوں پر تیل فراہم کریں گے،

نیٹو طرز پر ایک معاہدہ عمل میں لایا جائے گا جس کے مطابق ایک اسلامی ملک پر حملہ تمام اسلامی ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

حصول رزق کے لیے تمام اسلامی ممالک کے شہری ویزے سے مستثنی ہوں گے۔

ایک نئی اسلامی کرنسی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو تیل اور تمام اشیاء کی خرید و فروخت میں استعمال ہوگی، تمام اسلامی ممالک اسی کرنسی میں بین الاقوامی تجارت کرنے کے پابند ہوں گے۔

تمام اسلامی ممالک شعائر اسلام کے لیے اقدامات کریں گے اور شراب، جوا اور دیگر حرام کی گئی اشیاء پر مکمل پابندی عائد ہوگی،

ایک بین الاقوامی حلال اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو ہر قسم کی حرام اشیاء کا خاتمہ کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔

نیز تمام غیر اسلامی ممالک اس ادارے سے حلال سرٹیفکیٹ حاصل کیے بغیر مسلم ممالک سے کسی بھی قسم کی تجارت نہیں کر سکیں گے،

سود سے پاک اسلامی بینک کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور تمام اسلامی ممالک میں سود اور کو حرام قرار دیا جائے گا۔

نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کسی بھی گستاخانہ عمل پر اس ملک کی حکومت خود سزا نہ دے تو اسے تمام اسلامی ممالک کے خلاف اعلان جنگ سمجھا جائے گا،

اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو دین و دنیا میں کامیاب کرے۔ آمین
(اعلامیہ ختم ہوا)

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں