سوات میں 91 آثارِ قدیمہ کے سائن بورڈز نصب

0
52

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کیلئے تاریخی مقامات کے حوالے سے سائن بورڈز شاہراہوں پر نصب کردئے۔

محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا اور کائیٹ کی جانب سے صوبے میں تاریخی مقامات اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سوات میں 91 آثارِ قدیمہ کے سائن بورڈز نصب۔ ڈی آئی خان اور چارسدہ میں سائٹوں کے لئے سروے رواں ماہ مکمل کیا جائے گا۔

سیاحوں اور آثار قدیمہ سے محبت کرنے والوں کے لئے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے سائن بورڈ سوات میں تاریخی ورثہ والے مقامات پر پہنچنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ محکمہ آرکیالوجی اینڈ میوزیم خیبرپختونخوا اور کائیٹ نے سیاحوں کی سہولت و معلومات کے لیے صوبہ بھر میں سائن بورڈ لگانے کا فیصلہ کیا جو انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں