ڈاکٹر شیریں مزاری کی بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے ملاقات

0
40

اسلام آباد: بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ اسلام میں آباد میں احتجاجی دھرنا جاری۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چئیر پرسنز ڈاکٹر شیریں مزاری نے لاپتہ افراد کے دھرنا میں اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم کا پیغام پہنچایا اور دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ان میں سے تین ممبروں کی نمائندہ کمیٹی سے ملاقات کرے گا اور ڈاکٹر مزاری اس اجلاس کا اہتمام کریں گی۔ وہ اپنے لاپتہ افراد کی فہرست ڈاکٹر مزاری کے حوالے کردیں گے تاکہ ان کی حیثیت کا پتہ چل سکے اور اہل خانہ کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل وزیر اعظم کو آگاہ کیا جاسکے۔ لواحقین نے درخواست کی کہ دھرنے میں موجود 13 خاندانوں کے لاپتہ افراد کو ترجیح دی جائے اور ڈاکٹر مزاری نے درخواست کو نوٹ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں