پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی منظوری

0
86

کراچی: پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی۔
پی سی بی اور تمام فرنچائز مالکان کے درمیان آن لائن اجلاس کے بعد ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کے مطابق ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں حائل  تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں اور ہم اب ایونٹ کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔ جون میں ایونٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی اسٹاف کا مشکور ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں