ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے پلے آف مرحلے کا آغاز پیر سے ہو گا

0
32

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6  ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پوری آب و تاب سے جاری ہے ،جہاں لیگ میچز کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ گزشتہ شب مکمل ہونے والے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطان کو شکست سے دوچار کیا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے کوالفائینگ مرحلے  سے قبل ریہرسل کی سی حیثیت رکھتا تھا۔

اب یہی دونوں ٹیمیں 21 جون بروز پیر کو ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیدیم میں پہلے کوالیفائر میں مدمقابل آئیں گی۔

ایونٹ کے 30 لیگ میچز میں سے 14 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلے گئے تھے، کوویڈ 19 کے سبب4مارچ کو ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز ایمرٹیس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی کے کرکٹ حکام  کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز دوبارہ سے 9 جون سے کروانے کا اعلان کیا۔

لیگ مرحلے کے بقیہ 16 میچز 9  سے 19 جون تک  ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم  میں کھیلے گئے۔ جہاں  دو مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ نے  8 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ  پانچویں پوزیشن پر براجمان تھی تاہم ملتان سطانز نے ابوظہبی میں کھیلے گے میچز میں زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پانچ میں سے چار میچ جیت کر دس پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری نمبر جگہ حاصل کرلی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں