حکومت لیڈ مائینز کا شکار طالب علموں کیلئے سرکاری نوکری کا اعلان کرے، آل سیاسی پارٹی اتحاد

0
54

میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے سپین وام میں گزشتہ ہفتے لیڈ مائینز کا شکار ہونے والے ایک مقامی نجی سکول کے دو کمسن طالب علموں کیلئے آل سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین ملک لیاقت علی وزیر نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دونوں طالب علموں کیلئے ایک ایک سرکاری نوکری کا اعلان کریں تاکہ ان کی عمر بھر کی معذوری کا کچھ نہ کچھ مدا وا ہو سکے۔

 آل سیاسی پارٹی اتحاد کے چیئرمین لیاقت علی خان اور نجی سکول کے پرنسل اور اساتذہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ دونوں طلبا ضیا ء الرحمن کلاس دوسری اور رحمن نواز کلاس چھٹی کے طالب علم اس وقت لینڈ مائینز کا شکار ہوگئے جب وہ اسکول سے واپس آرہے تھے چونکہ دونوں انتہائی غریب پس منظر سے ہیں اس لئے ان کے علاج معالجے کیلئے بھی مخیر حضرات سے مدد لی گئی لیکن علاج کے بعد دونوں طالب علم عمر بھر کیلئے معذور ہو گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان طالب علموں کیلئے نہ صرف مصنوعی اعضاء درکار ہیں بلکہ ان کیلئے ایک ایک سرکاری نوکری بھی لازمی ہے تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ رہے ملک لیاقت علی وزیر نے سول و فوجی حکام سے اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان نے کہا ہے کہ ان بچوں کی مستقبل کیلئے وہ فکر مند ہیں پشاور میں موجود مصنوعی پیوندکاری کے مرکز سے نہ صرف ان کا مزید علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ کیا جائے گا بلکہ جلد ہی ان کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں