چین سے سائنوویک ویکسین کی 15 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

0
176

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

این سی او سی اعلامیہ کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی یہ 15 لاکھ 50 ہزار خوراکیں پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہے، چین نے پاکستان میں ویکسین کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کر رکھے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی ترسیل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور آئندہ ہفتے تک 20 سے 30 لاکھ تک مزید خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے فائزر ویکسین کی مزید ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں حاصل کرنےکا معاہدہ کر لیا ہے اور فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ جولائی کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

اس کے علاوہ روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ایک کروڑ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، جن میں سے 10 لاکھ خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچ آئے گی۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اگست کے شروع میں ایسٹرا زینیکا ویکسین کی بھی ایک کروڑ 20 لاکھ مزید خوراکیں حاصل کرے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہےکہ 22 اور 23 جون تک چینی ویکسین کی مزید لاکھوں خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں