کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہونے لگی

0
43

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے۔ روزانہ کی بنیاد پر کورنا ٹیسٹ کی تعداد کم ہونے لگی اور کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہونے لگی۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں 19 ہزار 108 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے اور ایک دن میں 1587 مریض کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے مین مزید 31 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ کورونا کا شکار27 مریض ہسپتالوں اور4 گھروں میں فوت ہوئے ہیں۔

پنجاب میں سب سے زیادہ اموات 2 ہزار 83 تک پہنچ گئی ہیں سندھ ایک ہزار 993، خیبرپختونخواہ میں ایک ہزار 142 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ اسلام آباد 159 اور بلوچستان میں 132 اموت ہوچکی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 43 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 599 ہوگئی ہے اور ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 555 ہے۔ اب تک 2 لاکھ 5 ہزار 929 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں