وزیر خارجہ دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

0
38

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے۔

حنان ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چین کی وزارتِ خارجہ کے اعلی حکام اور پاکستان سفارت خانے میں تعینات افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر دورہ  چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور وزیر خارجہ چین میں ہونیوالے والے “پاک – چین، اسٹریٹیجک مذاکرات” کے دوسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں جبکہ چینی وفد کی قیادت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ ان مذاکرات میں کورونا عالمی وبائی صورتحال، پاک چین اقتصادی راہداری، سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ علاقائی سلامتی اور پاک چین دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اس دورہ کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں