گورنر بلوچستان کا حاصل بزنجو کی وفات پر دکھ کا اظہار

0
70

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے نشنل پارٹی کے مرکزی قائد سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر یاسین زئی نے کہا کہ مرحوم حاصل خان بزنجو کا جمہوری رویوں کےفروغ، عوام میں سیاسی شعور و آگاہی پیدا کرنا اور صوبہ کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے نہایت اہم کردار ہے۔ ان کی سیاسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا. گورنر یاسین زئی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور انکے اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں