ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

0
346

اسلام آباد: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان دشمن قوتیں محرم کے دوران فساد چاہتی تھیں جنہیں ناکام بنایا ہے۔

بہاولنگر میں کریکر حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے  سلامتی کے ادارے اور پولیس نے فوری اقدامات کیے ہیں۔ دشمن چاہتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوں لیکن باہمی اتحاد سے اس کو ناکام بنانا ہے۔

20 سال سے ہندوستان افغان سر زمین کو استعمال کر کے پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا تھا۔ افغان طالبان کا کابل امام بارگاہ میں جانا اور تمام مکاتب فکر کے حقوق کی حفاظت کا اعلان درست سمت قدم ہے۔ ہندوستان افغانستان میں ناکامی کا بدلہ پاکستان میں تخریب کاری سے لینا چاہے گا۔

علماء و مشائخ، خطباء، ذاکرین کے مشکور ہیں کہ انہوں نے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر عمل کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں