ایف آئی اے اسلام آباد نے فردوس عاشق اعوان کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا

0
61

اسلا آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر فردوس عاشق اعوان کو آف لوڈ کردیا دیا گیا۔ حکام کی تصدیق نے کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے ایمیگریشن نے فردوس عاشق اعوان کو روک لیا، فردوس عاشق اعوان پرواز ای کے 615 پر دبئی جا رہی تھیں۔ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

ایف آئی اے پاسپورٹ اینڈ ایمیگریشن کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے۔ غیر قانونی طریقے سے کینڈا جانے پر فردوس عاشق اعوان کو روک دیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کررہی تھیں اور عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد بلیو پاسپورٹ استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے اور فردوس عاشق اعوان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں