مری کیڈٹ کالج میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والے دو ملزم گرفتار، دو کی تلاش جاری

0
165

راولپنڈی: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مشہور سیاحتی مقام مری میں واقع ایک کیڈٹ کالج مری کے ہاسٹل میں ایک طالبعلم کے ساتھ چار سینیئر طالب علموں کی جانب سے گن پوائنٹ پر مبینہ ریپ کیے جانے کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی پولیس نے مری کے نجی کالج میں لڑکے کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس کی ٹیمیں کارروائی کر رہی ہیں۔

ایس ایس پی کوہسار کا کہنا ہے کہ مری نجی کالج ہاسٹل میں لڑکے سے زیادتی کے واقعہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔ ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نجی کالج ہاسٹل میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جائے گا، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیےجائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں