ملائشیا میں تبدیلی کے علمبردار 92 سالہ مہاتیر محمد کو 53 سال بعد انتخابات میں شکست

0
77

کراچی: ملائشیا میں تبدیلی کے علمبردار مہاتیر محمد کو 53 سال بعد انتخابات میں شکست ہوگئی۔ قبل از وقت انتخابات میں 92 سالہ لیڈر کو ان ہی کے حلقے کے عوام نے مسترد کردیا۔ اپوزیشن کو 222 رکنی پارلیمنٹ میں برتری ملنے لگی۔

وزیراعظم اسعیل صابری کی جماعت کو صرف 24 نشستیں ملیں اور شکست کا اعتراف کرلیا۔

مہاتیر نے دو برس قبل وزارت عظمی سے استعفی دے کر پارلیمنٹ توڑنے کی سفارش کی تھی لیکن مختلف جماعتوں نے مل کر حکومت بنالی تھی۔ سابق وزیر اعظم انور ابراہیم کی جماعت کو ابھی تک 61 اور محی الدین یاسین کی پارٹی کو 60 نشستیں مل چکی ہیں۔ 222 میں سے 177 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں