شہزادہ ہیری، اہلیہ میگھن برطانوی شاہی فرائض سے دستبردار

0
43

کراچی: بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے شاہی فرائض انجام دینے کے لیے واپس نہیں آئیں گے۔

ملکہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جوڑا ’ان ذمہ داریوں اور فرائض کو جاری نہیں رکھ سکتا جو عوامی زندگی کے ساتھ آتے ہیں۔‘

محل کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن ان افراد میں شامل ہیں جن سے خاندان کو بہت زیادہ پیار ہے۔ جوڑے کا کہنا ہے کہ ’خدمت عالمگیر ہے‘ اور انھوں نے ان تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے کی پیشکش کی جن کی وہ نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

ڈیوک اور ڈچز نے گذشتہ جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ شاہی خاندان کے ’سینیئر‘ ارکان کی حیثیت سے دستبردار ہو رہے ہیں اور معاشی طور پر آزاد ہونے کے لیے کام کریں گے۔

وہ اس اعلان کے بعد گذشتہ سال مارچ میں اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہوگئے تھے اور یہ منصوبہ بنایا گیا تھا کہ 12 مہینے کے بعد اس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں