رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی، فیڈرل بورڈ آف ریوینیو

0
41

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری 35 ارب روپے کی سمگلنگ اشیاء ضبط کی گئی ہے۔ پچھلے سال جولائی تا جنوری  22ارب  روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئی تھی۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں ایف بی آر کی سمگلنگ کی روک تھام کی کاروائیوں میں اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت پچھلے سال بارہ ماہ  کے برابر ہو گئی ہے جو کہ 36ارب روپے تھی۔

رواں مالی سال ضبط شدہ اشیاء میں 66 فیصد اضافہ کے ساتھ 11.3 ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاںضبط ہوئی۔ 105 فیصد اضافہ کے ساتھ 3.4 ارب روپے کی چھالیہ ضبط کی ہے۔ 28 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا اور 70 فیصد اضافہ کے ساتھ 553 ملین روپے کے سیگریٹس ضبط کی ہے۔ 113 فیصد اضافہ کے ساتھ 492 ملین روپے کے آٹو پارٹس ضبط کی ہے۔
 67 فیصد اضافہ کے ساتھ 380 ملین روپے کی الیکٹرانک اشیاء ضبط کی گئی ہے۔ 93 فیصد اضافہ کے ساتھ 899 ملین روپے کا ڈیزل  اور 104 فیصد اضافہ کے ساتھ 271 ملین روپے کے زیورات و جواہرات ضبط کی ہے۔ پاکستان کسٹمز نے 6 ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی جو کہ غیر قانونی منشیات کے بنانے میں استعمال کی جاتی ہے۔
اس کاروائی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی ہے۔ مزید برآں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف موثر کاروائیوں کے نتیجے میں 2000 غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں