بھارتی ہیکرز کا جامعہ سندھ کی ویب سائٹ پر حملہ

0
97

حیدرآباد: ترجمان جامعہ سندھ کے مطابق بھارتی ہیکرز نے صرف جامعہ سندھ کی ویب سائٹ کا نیوز سیکشن ہیک کیا جس کو فوری طور پر بحال کیا گیا ہے۔

 ترجمان جامعہ سندھ نادر علی مغیری نے کہا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے صرف جامعہ سندھ کی ویب سائٹ کا نیوز سیکشن ہیک کیا، جس کو فوری طور پر بحال کیا گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کا مضبوط پاس ورڈ اور بہتر سیکیورٹی سسٹم ہونے پر ہیکرز پوری ویب سائٹ کو ہیک نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ پر تمام ڈیٹا محفوظ ہے اور ویب سائٹ معمول کے مطابق فنکشنل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں