نیکٹا مضمون نگاری کا مقابلہ منعقد کرے گی

0
83

کراچی: قومی ادارہ برائے کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) انتہا پسندی، اس کے سدباب اور امن کے فروغ کے حوالے سے مضمون نگاری کے مقابلے کا انعقاد کررہی ہے۔ جیتنے والے کو نقد انعام دیا جائے گا۔ مقابلے کو تین کیٹیگریز میں منقسم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹیگری 15 سے 20 برس کے افراد کے لئے اور موضوع ‘انتہا پسندی کو روکنے اور امن کے فروغ میں تعلیم کا کردار’۔ دوسری کیٹیگری 21 سے 30 برس کے افراد کے لئے اور موضوع ‘امن کے فروغ اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے میں مذہبی راہنماؤں کا کردار’ اور تیسری کیٹیگری مستند لکھاریوں کے لئے اور موضوع’ انتہا پسندی اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے میں ٹیکنالوجی اور اختراع کا کردار’۔

مضمون انگریزی اور اردو میں تحریر کر کے بھچے جا سکتے ہیں۔ مضمون 30 اپریل تک نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھیجے جا سکتے ہیں۔ انعام کی رقم 50 ہزار مختص کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں