امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جیو نیوز پشاور کا دورہ، مطالبات کی حمایت

0
49

ُپشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جیو نیوز پشاور کا دورہ کیا  اور مطالبات کے حق میں جاری جیو نیوز پشاور کے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی اور ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔ جبکہ احتجاج میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع، خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصرحسین، سینئیر نائب صدر عمران ایاز اور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی بھی شریک ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ جب بھی حکومت کی طرف سے میڈیا پرکسی قسم پابندی کی بات ہوئی ہے ہم نے اس کی مذمت کی ہے، جب جیو پر پابندی لگی کوئی ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں تھا۔ جماعت اس وقت سے جیو کے ساتھ کھڑی ہے اب بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے جیونیوز کے ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جانتے ہیں جیو اب بہت بڑا ادارہ بنا ہے ہزاروں ملازمین اس میں کام کرتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں میں مہنگائی میں تو 100 بار اضافہ ہوا ہے لیکن جیو کے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ لہذاہ یہ بھی انسان ہیں ان کے بھی بچے ہیں بجلی کا بل ادا کرنا ہے بچوں کی  تعلیم سمیت سارے اخراجات ان کو کرنے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جیو منیجمنٹ سے یہی چاہوں گا کہ جس طرح مشکل کے وقت ملازمین نے آپ کا ساتھ دیا امید رکھتا ہوں۔ اب جیو ورکر کی بات ضرور سنیں گے اور تنخواہوں میں اضافے کریں گے۔ جیو ورکرز کو بم دھماکوں میں دیکھا ہے ہر مشکل میں لوگوں کے درمیان ہوتے ہیں اس وقت قوم آپ کی پشت پر کھڑی ہے۔ جس طرح جیو ورکز کے چہرے مرجائے ہوئے ہیں چاہتا ہوں تنخواہوں میں اضافہ ہو اور آپ کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں