وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت زیتون اور زعفران کی کاشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس

0
123

پشاور: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت خیبر پختونخوا میں زیتون اور زعفران کی کاشت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیرِ ماحولیات سید محمد اشتیاق اور متعلقہ صوبائی محکموں کے افسران کی شرکت. معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ زیتون کی کاشت سے نہ صرف زیتون کی درآمد کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا بلکہ ملکی کھپت کو پورا کرنے کے بعد اسکو برآمد بھی کیا سکے گا۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کو زعفران کی کاشت کے حوالے سے جامع منصوبہ پیش کیا گیا جسکی بدولت صوبے بھر میں اس کی کاشت سے مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ وزیرِ اعظم کو فروٹ فار آل منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا جس کے تحت شاہراہوں کے گرد پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ نئی زرعی پالیسی کے تحت خیبر پختونخوا کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے کسانوں کو ریلیف دیا جائے گا اور پھلوں اور فصلوں کی نئی اقسام اور بیج متعارف کرائے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں