بھینس کالونی میں ویٹرنری میڈیکل اسٹورز موت بیچنے لگے، ایکسپائر ادویات سے مویشیوں کی ہلاکت

0
48

کراچی (رپورٹ شبیر حسین کمبو) بھینس کالونی میں ویٹرنری میڈیکل اسٹورز موت بیچنے لگے۔ بھینس کالونی میں ایکسپائر ادویات کے استعمال سے سینکڑوں مویشی ہلاک ہوگئے۔

بھینس کالونی گلی نمبر 06 پر ڈیری فارم میں جانور ایکسپائر ادویات کےاستعمال سے فوری ہلاک ہوگیا اور ادویات بھینس کالونی روڈ نمبر 9 پر قائم شاہ جی میڈیکل اسٹور سے خریدی گئیں تھیں۔ بھینس کالونی میں قائم جانوروں کے میڈیکل اسٹورز پر جانچ پڑتال کا کوئی مناسب نظام نہیں ہے۔

یاد رہے بھینس کالونی کے قیام سے لے کر آج تک کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ عمل میں نہیں لایا گیا اور ہر کوئی اپنی من مانی کرتا ہے، جس سے ڈیری فارمرز کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

ڈیری فارمر نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرگ کنٹرول اتھارٹی اور پی وی ایم سی عطائی ویٹرنری ڈاکٹرز اور جعلی و ایکسپائر ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں